ناندیڑیکماپریل(ورق تازہ نیوز)آج ضلع میں موصول 4 ہزار 57 رپورٹس میں سے 995 رپورٹس کورونا متاثر پائی گئیں ۔ ان میں سے 422 رپورٹس آر ٹی پی سی آر اور 573 اینٹیجن ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔ ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 44ہزار030 ہے جن میں سے 32ہزار653 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ اس وقت 10 ہزار 319 مریض زیر علاج ہیں اور 172 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ 30 اور 31 مارچ کے دو دن کے دوران ، 26 مریض علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ ناندیڑ ضلع میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 820 ہوگئی ہے۔

30 مارچ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپور ی میں دیوگاو¿ں ،تعلقہ لوہا کا ایک 60 سالہ شخص ، شیواجی نگر ناندیڑ کی 70 سالہ خاتون ، نائیگاو¿ں کا 70 سالہ مرد‘تروڑا بزرگ ناندیڑ کا ایک 52 سالہ شخص ، چیتنیہ نگر ناندیڑ کی 73 سالہ خاتون۔ مکھیڑ کا 65 سالہ شخص ، سہیوگ نگر ناندیڑ کا 52 سالہ شخص ، اتوارہ ناندیڑ کا 86 سالہ شخص ، قندھار کا 80 سالہ شخص ، بھوکر کا 62 سالہ شخص ، وٹھل نگر کی ایک 65سالہ خاتون ، 58 سال کا گرودوارہ ناندیڑکاشخص ، سرسوتی نگر ناندیڑ کی 50 سالہ خاتون ، سانگوی ناکا ناندیڑکی 47 سالہ خاتون ، لوہا کا 62 سال کا مرد۔ 31 مارچ کو 70 سالہ خاتون ساکن ویویک نگر ناندیڑکی موت ہوئی ۔ اس کے علاوہ دیا نگر ناندیڑ کا 72 سالہ شخص ، گوکل نگر ناندیڑ کا 55 سالہ شخص ،حدگاوں کا ایک 80 سالہ شخص ، ۔ عمری کوویڈ کیئر سنٹر کی51سالہ خاتون ، کنوٹ کوویڈ ہسپتال میں 75 سالہ شخص ، نجی اسپتال میں ناندیڑ کا 47 سالہ شخص ،68 سالہ شخص ، 65 سالہ خاتون اور ایک 70 سالہ شخص فوت ہوگیا ۔اس طرح دو دنوں میں 26افراد فوت ہوئے ہیں۔

آج 806 متاثرین کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ آج آر ٹی پی سی آ ر معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں209 ، ناندیڑ دیہی میں 2 ، بھوکر میں 7 ، دیگلور میں 12 ،حمایت نگر میں 12 ، لوہا میں 18 ، نائگاو¿ں میں 18 ، قندھار میں 16 ، مکھیڑ 43 ، ہنگولی کاایک ، اردھا پور میں 15 ‘ اورنگ آباد میں3 ، مدکھیڑ میں 17 اور دھرم آباد میں 13۔اس طرح مجموعی طورپر422افراد متاثر پائے گئے۔اینٹی جن ٹیسٹ میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 262 ، ناندیڑ دیہی میں 53 ، اردھاپور تعلقہ میں 14 ، بھوکر میں 15 ، بلولی میں 36 ، دیگلور میں 36 ، دھرم آباد میں 54 ، حدگاوں میں 4 ، حمایتنگر میں 3 ، قندھار میں 1‘کنوٹمیں 25 ، لوہا میں 6 ، ماہور میں 6 اور مدکھیڑ میں 8۔مکھیڑ2 ، نائیگاوں 14 ، عمری 17 ، ہنگولی 1 ، لاتور 1۔ا س طرح 573 افراد پازیٹیو ملے ہیں۔ضلع میں 10 ہزار 319 مریض زیر علاج ہیں۔