• 425
    Shares

ناندیڑ:18اگست (ورق تازہ نیوز)پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ دنوں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے پرسکھ سماج میںشدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اسی لئے آج ناندیڑمیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ضلع کلکٹرآفس کے روبرو احتجاج کیاگیا۔

سکھ سماج سیل راشٹروادی کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے چیف سردارجنریل سنگھ بھوجنگ سنگھ گاڑی والے کی قیادت میں آج ناندیڑ میںضلع کلکٹرآفس کے روبرو پاکستان کے وزیراعظم عمران کی تصویر کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پرپریم جیت سنگھ کور کولہاپورے ‘ ترویندرسنگھ ‘ نیلم کور‘اتم کور کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔اس کے بعدوفد نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام تحریرمیمورنڈم کی کاپی ضلع دفتر میں دی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔