Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑمیں سوشل میڈیا پرحضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی’ملزم کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ: 20 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ شب سوشل میڈیا فیس بُک پر ناندیڑضلع کے ایک نوجوان نے حضرت محمد ﷺ کی شان میںگستاخانہ کلمات تحریر کئے جس کے بعد مسلمانوں میں شدیدغصہ پایاجاتا ہے ۔

rohit
روہت پاٹل کوالے(گستاخ رسول ﷺ)

اس ضمن میں آج ناندیڑمیں مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ دار جناب صابرچاوس نے اتوارہ پولس اسٹیشن کے ڈی وا ے ایس پی دھنجے پاٹل سے ملاقات کرکے ایک شکایت پرمبنی میمورنڈم دیتے ہوئے روہت پاٹل کاوڑے (رندھی کر) ساکن ناندیڑ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے فی الفورگرفتاری کامطالبہ کیا ہے ۔

19اکتوبر کوشب دس تاگیارہ بجے کے درمیان کاوڑے نے اپنے فیس بُک اکاونٹ سے سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی شان میں نازیبا کلمات تحریر کئے تھے ۔ جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ حسب ذیل میں شکایت پر مبنی میمورنڈم کاعکس ملاحظہ کریں۔

IMG-20191020-WA0010