ناندیڑمیں نوبل ڈینٹل کیئر کاافتتاح

ناندیڑ:16ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)شہرناندیڑ کے اہم تجارتی علاقہ دیگلورناکہ پر کل بروز جمعہ کو شام ساڑھے پانچ بجے ڈاکٹرحسن ایم۔مومن(ڈینٹیسٹ)‘سابقہ ڈینٹل سرجن ‘آرمی ہاسپٹل ‘سعودی عربیہ کے نئے کلینک ”نوبل ڈینٹل کیئر“ کاافتتاح شاندار پیمانے پر عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر تجمل حسن قادری صاحب (میڈیسین)، ڈاکٹر احسن زبیری (سرجن)محمدتقی صاحب مدیراعلیٰ روزنامہ ورق تازہ ،ڈاکٹر اسلم بیگ دیشمکھ ‘ڈاکٹر عارف منچوڑی والا‘ڈاکٹر احمد اویس (میڈیکل آفیسر )‘ڈاکٹر محمد ریاض‘ڈاکٹر سرفراز ، ماہر اطفال

،ڈاکٹر رافع اعجاز ، آرتھوپیڈک سرجن،ڈاکٹر منّور صدیقی‘مولانا آصف ندوی صاحب ودیگر معززشہریان نے شرکت کی اورڈاکٹرحسن ایم۔مومن کو مبارکباد پیش کی اورمستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔یہ اسپتال دیگلورناکہ پر سابقہ عامرفنکشن ہال ‘نزد الحیات اسپتال ‘مین روڈ پر شروع کیاگیاہے ۔اس موقع پر مہمانان کا استقبال عبید الدین صدیقی ‘ طاہر خان ‘زبیر احمدخان ‘ظفراحمدخاں نے کیا۔