ناندیڑمیں مسلسل تین دنوں تک تعطیلات

0 13

کلکٹر کے بعد محکمہ تعلیمات نے بھی مالیگاؤں کی ہفتہ کو تعطیل دے دی

ناندیڑ:3جنوری(ورق تازہ نیوز)مالیگاؤں میں بھرنے والی کھنڈوبا یاترا کیلئے سارے ملک کے اضلاع سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں ضلع کلکٹر کو بھی مقامی تعطیل دینے کااختیار رہتا ہے ۔ اسلئے 4جنوری کو ضلع میں عام تعطیل کااعلان کیاگیا۔لیکن پہلی مرتبہ محکمہ تعلیمات نے بھی مالیگاؤں یاترا کی تعطیل کااعلان کیا ہے۔اس طرح اب 5جنوری بروز ہفتہ کو بھی ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔اسکے بعد اتوار کی بھی عام تعطیل رہے گی ۔

اسطرح 4 جنوری تا 6 جنوری 2019 ناندیڑ ضلع کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے.