ناندیڑ: یکم۔ مئی(ورق تازہ نیوز)مجلس اتحادالمسلمین کے مہاراشٹر پردیش کے جنرل سیکریٹری سید معین نے آج یکم مئی کو حیدرگارڈن فنکشن ہال میں دعوت افطار کااہتمام کیاگیا جس میں افطار کے بعد طعام کا بھی نظم کیاگیاتھا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نقیب ملّت بیرسٹر اسدالدین اویسی(قومی صدر ایم آئی ایم) جابراحمد(سینئر قائد مجلس) کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

افطار سے قبل مفتی حضرت خلیل الرحمن قاسمی نے دعا فرمائی ۔اسکے بعد فنکشن ہال کے احاطہ میں ہی مغرب کی نماز کاانتظام کیاگیاتھا جہاں پر اسد صاحب ودیگرنے نماز ادا کی۔اس کے بعد سید معین کے قائم کردہ مجلس کے مرکزی دفتر پر نقیب ملّت تشریف لائے جہاں پر انھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سُلگتے ہوئے مسائل بالخصوص مسلمانوں پر ڈھائے جارہے مظالم پر مرکزی حکومت پرشدیدتنقید کی۔دعوت افطار میں ہزاروں کی تعدادمیں محبان مجلس نے شرکت کی ۔بالخصوص نوجوانوں کاہجوم اسدصاحب کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بےتاب تھا۔