ناندیڑمیں ماہ دسمبر میں سیرت کوئیز مقابلوں کا انعقاد

ناندیڑ ضلع کے شرکاءکیلئے ہزاروں روپئے کے نقد انعام

ناندیڑ: 31اکتوبر ( راست) نوجوان مسلم لڑکیوں کے ارتدار، مسلم نوجوانوں کی بے راہ روی، بدچلنی، والدین کی نافرمانی کے بڑے اسباب و وجوہات میں مسلمانوں کی نسل نو کا اسلامی تعلیم سے ناواقف ہونا اہم وجوہ میں شامل ہے۔ مسلمان اپنے بچوں کو عصری تعلیمات سے آگاہ کرنے، شبانہ روز محنت تو کررہے ہیں لیکن دین سے واقفیت کے اہم کاز کو انہوں نے پسِ پشت ڈال رکھا ہے۔ ابوالفداءایجوکیشن اینڈ ریسرچ اکیڈمی نے انہی وجوہات کے پیش نظر مسلمانوں کی نئی نسل کو اسلامی تعلیمات، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات، صحابہ کرام کی زندگی کے روشن نقوش سے آشنا کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے کوئیز کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔الحمداللہ اس کے مثبت و مفید نتائج حاصل بھی ہورہے ہیں۔ سیرت کوئیز مسلم طلبہ کو اسلامی کتب اور اسلامی لٹریچر کے مطالعہ پر آمادہ کرتی رہی ہے اور اس طرح اسلام کی حقانیت کا نئی نسل پر انکشاف ہونے لگا ہے۔ امسال بھی ابوالفداءایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر نے سیرت کوئیز مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ یہ مقابلے قومی سطح پر تو منعقد کئے جارہے ہیں اور قومی سطح پر بھی ہزاروں روپئے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔ تاہم امسال کی خصوصیت یہ ہے کہ ناندیڑ ضلع کے مسلم طلبہ، اساتذہ، گھریلو خواتین و مرد حضرات کے لئے قومی سطح کے انعامات کے علاوہ علیحدہ انعامات مقرر کئے گئے ہیں۔سیرت کوئیز مقابلے کے لئے A، B گروپ بنائے گئے ہیں۔ جس میں گروپ A میں نرسری تا دوسری جماعت اور گروپ B میں تیسری تا پنجم کے طلباءو طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ سیرت کوئیز گروپ C پری فائنل مقابلے کے لئے ششم تا دہم کے طلبہ و طالبات اہل ہیں۔ گروپ D زمرے کے لئے دینی مدارس، جونیئر ڈگری کالجس، عصری و دینی جامعات کے طلباءو طالبات، گھریلو خواتین و مرد حضرات بھی اہل ہوں گے۔ ناندیڑ ضلع کے شرکائے مقابلہ کے لئے سیرت کوئیز کے گروپ C میں انعام اوّل پانچ ہزار روپئے، انعام دوّم تین ہزار روپئے، انعام سوم دو ہزار روپئے کے ساتھ ہی گروپ D کے اُن شرکاءکے لئے جن کا تعلق ناندیڑ سے ہیں اسپیشل طور پر دس ہزار، پانچ ہزار، تین ہزار روپئے کے انعامات بالترتیب رکھے گئے ہیں۔ یہ مقابلہ جات A، B زمرے کے لئے 8دسمبر 2018ءکو منعقد ہوں گے، جبکہ گروپ C اور D کے مقابلے 8 اور 9 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ مقابلہ جات میں شرکت کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2018ءمقرر کی گئی ہے۔ مقابلہ جات کی جامع تفصیلات ذیل میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے مقامی سطح پر جناب عبدالبشیر ماجد سے Candid Academy Rida Medical Shree Nagar Nanded پریا موبائیل نمبر 9763594078 اور 7774815563 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

Leave a comment