ناندیڑ میں غرباء میں مفت اناج کی تقسیم جاری

ناندیڑ:28مارچ(ورق تازہ نیوز) شہر میں کرفیو کے باعث تمام کاروبار بند ہے ۔ روزانہ مزدوری کرکے پیٹ بھرنے والے غریب خاندان بھوکوں نہ مریں اس لئے شہر میں کئی رضاکار تنظیمیں اور ان کے کارکن غرباء میں روزانہ دو وقت کے کھانے کے پیکیٹ تقسیم کررہے ہیں ۔

91497033_2791942360920636_3116312116882046976_n

گاڑی پورہ میں محمد کلیم ‘ عبدالمقیت ‘ محمد ظفرحسین اور دیگر نوجوان چاول دال وغیرہ اناج کے پیکیٹ تیار کرکے روزانہ محلہ کے غربا میں تقسیم کررہے ہیں یہ کام گزشتہ چار ۔پانچ دنوں سے جاری ہے ۔