ناندیڑ:8مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہرو ضلع بھر میں کورونا کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں ایک ہفتہ میں بڑے پیمانے پراضافہ ہوا ہے ۔کل اتوار کو سب سے زیادہ 229 نئے پازیٹیو مریض پائے گئے

۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مزید چوکسی اختیار کرلی ہے۔

اس ضمن میں ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے کہا کہ وہ دو تین دنوں تک صورتحال پر نظررکھیں گے جس کے بعد کوئی اہم فیصلہ لیاجائے گا۔

جیسے کہ رات کا کرفیو یا جزوی لاک ڈاون کافیصلہ ممکن ہے ۔کل ہی اورنگ آباد میں مقامی

انتظامیہ نے ضلع میں 11 مارچ سے جزوی لاک ڈاون اور ہرہفتہ و اتوار کو مکمل سخت لا ک ڈاون کااعلان کیاہے۔