ناندیڑمیں سیرت کوئز مقابلے 2018کا کامیاب انعقاد

0 21

ناندیڑ:8دسمبر(عبدالرحمٰن):ابوالفداءایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اکیڈمی کے زیر اہتمام سےرت کوئیز مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔نرسری تا اعلیٰ درجوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے چار گروپوں کے تحت منعقدہ ان مقابلوں میں ضلع کے ناندیڑ،دیگلور،بھوکر اور نائیگاﺅں تعلقوں کے 23مراکز پر تقریباً سات ہزار طلبہ نے حصہ لےا۔ےہ مقابلے 8 اور9 دسمبر کو منعقد کئے گئے۔مذکورہ جانکاری ابولفدا ایجوکیشنل اینڈ رےسرچ سینٹر کے ذمہ دار عبدالبصیر ماجد نے دی۔تفصیلات کے مطابق معروف تعلیمی و تحقیقی تنظیم ابوالفدا ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے ہر سال سےرت کوئز کے عنوان سے زبانی و تحریری مقابلوں کا اہتمام کےا جاتا ہے۔نرسری سے لے کر اعلیٰ درجوں کے طلبہ کے علاوہ عام مسلم مرد وخواتین کوسےرت محمدی سے کما حقہ واقف کروانے کی غرض سے ان مقابلوں کا اہتمام کےا جاتا ہے۔امسال8 اور 9دسمبر کو ناندیڑضلع کے چار تعلقوں ناندےڑ،بھوکر،نائیگاﺅں اور دیگلور کے23مراکز پر ےہ مقابلے منعقد ہوئے۔ان مقابلوں میں کم و بیش سات ہزار طلبہ نے حصہ کےا ۔جن اسکولوں کے طلبہ نے ان مقابلوں میںحصہ لےا ان میں ثنا انٹرنیشنل اسکول ،احسان انٹرنیشنل اسکول،سرسےد احمد خان اسکول وغےرہ کے نام بھی شامل ہیں۔مقابلوں کی تےاری کےلئے سےرت پر مبنی کتابیں اردو ،ہندی اور انگرےزی میں فراہم کی گئی تھیں۔ان مقابلوں کے فاتحین کو پرکشش نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔متعلقہ اسکولوں کو بھی ایوارڈزپیش کئے جائیں گے۔انعامی تقریب کا متعاقب اعلان کےا جائے گا۔ابوالفدا ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اکیڈمی کے ذمہ دار عبدالبصےر ماجد کی نگرانی میں تمام مقابلوں کے انتظامات بحسن و خوبی کئے گئے۔ان مقابلوں میں امتحان انچارج کے طور پر عرفےہ فاطمہ،سیدہ صبائ،ےاسمین ناز،مروہ فاطمہ ودیگر نے عمدہ خدمات انجام دیں۔مقابلوں اور امتحانات کے کامیاب انعقاد میں ابوالفداء اکیڈمی کی ساری ٹےم نے انتھک جدوجہد کی۔