ناندیڑمیں سیاحت کوفروغ دینے 25‘26ڈسمبر کو ”ویربال دیوس“کاانعقاد

90

ممبئی:18نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں سیاحت کوفروغ دینے 25اور 26ڈسمبر کو ویر بال دیوس کاانعقاد عمل میں آئے گا۔ اس طرح کی معلومات مہاراشٹر کے وزیرسیاحت منگل پربھاگ لونڈا نے دی ہے ۔واضح ہو کہ یہ ”دیوس یعنی یوم شری گوروگووندسنگھ کے چار بچوں کی یاد میں منایاجائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ناندیڑمیں’ویربال دیوس “ منانے کے تعلق سے منترالیہ میںشری لوڈھا کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ سیاحت کی اسسٹنٹ سیکریٹری اجولا ڈانڈیکر‘حضور صاحب گرودوارہ بورڈناندیڑ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر پی ایس پسریچا ‘ودیگر افسران موجود تھے ۔ محکمہ سیاحت اور گرودوارہ بوڈ نے مشترکہ طو ر پر25ڈسمبر کو ویر بال دیوس “کاافتتاح کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

دو دنوں تک جاری رہنے والے پروگرام میں کئی ثقافتی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔ وزیرسیاحت لوڈھا نے بتایاکہ ناندیڑمیںویربال دیوس تقاریب کے موقع پر ناندیڑ کے لئے خصوصی ٹرینین چلانے کےلئے انھوں نے وزیر رریلوے ڈاکٹراشونی کو مکتوب روانہ کیاہے۔