ناندیڑ:23جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے آئی ٹی آئی چوک علاقہ میں واقع ایک موبائل شاپی کے مالک سے چھ لاکھ روپے نقدرقم والا بیاگ نامعلوم افرادنے چھین لیا۔یہ واقعہ سری نگر علاقہ میں رات کے وقت رونما ہوا جس وقت لوگوں کا ہجوم تھا۔آئی ٹی آئی چوک میں محمدناجد حسین احمدحسین کی موبائل شاپی ہے ۔

جمعرات کی شب دوکان بندکرکے چھ لاکھ روپے نقدرقم کابیاگ لے کر اسکوٹی پرسوارہوکر چیتنیہ نگر علاقہ کے بی اینڈ سی کالونی میں اپنے گھر کی سمت جانے کیلئے نکلے تھے ۔ جب وہ سری نگر روڈ پر شب دس بجے گزررہے تھے دو نامعلوم افراد بھی عقب سے آرہے تھے۔انھوں نے بائیک پرجارہے حسین سے رقم کابیاگ چھین لیا۔جیسے ہی انھیں اس بات کاعلم ہوتے ہی چیخ وپکار کیالیکن اس وقت تک چورفرار ہوگئے ۔

اس معاملے میں ناجدحسین کی شکایت پربھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا۔ پی آئی ابھیمنوسولنکے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں ۔لٹیروں نے ہجوم والی سڑک پر دلیری سے لوٹ مار کی واردات انجام دے کر پولس کو زبردست چیلنج کیا ہے۔