ناندیڑ:13 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں آج صبح ایک ایس ٹی پرسنگباری کے و اقعہ کے بعد دوپہر بعد مزیدایک بس کو نامعلوم اشرار نے نشانہ بنایااور شیشے توڑ دئےے ۔وشنو پوری علاقے میں آج صبح ایس ٹی کارپوریشن کی گاڑی پر پتھراو¿ کیا گیا۔ گاڑی کو 15000 روپے کا نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ شام 6 بجے، بس نمبر1829 14BT MH ناندیڑ کی طرف آرہی تھی جس پر نامعلوم اشرارنے آئی جی آفس کے قریب سنگباری کردی اسکے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔ ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن کی حدود میں 12 گھنٹے کے اندر ایس ٹی کارپوریشن کی دو گاڑیوں پر پتھراو¿ کرنا قابل مذمت ہے۔ ناندیڑضلع میںآج بھی ایس ٹی بس بند ہے کیونکہ ملازمین ہڑتال پرہیں۔مگر دوسرے شہروں میں جاری ایس ٹی بسیں ناندیڑ میںداخل ہورہی ہیں۔