ناندیڑمیں دوافراد کابہیمانہ قتل

0 14

ناندیڑ:14 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ شہر اور تامسہ میں قتل کی دوسنگین وارداتیں رونما ہوئی ہیں جس میں ایک نوجوان اورایک 50سالہ شخص کونامعلوم افراد نے قتل کیا ہے ۔ ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں فریادی دیویندر سنگھ لال سنگھ بھوسی والے عمر 50 سال نے شکایت درج کروائی کہ 13نومبر کو دوپہر دو بجکر 40منٹ پر ہساپور پُل کے قریب کوٹھا میںگوداوری ندی کے پاس ہرمندرسنگھ دیویندرسنگھ بھوسی والے عمر 24سال ساکن سکھوجی نگر کی نعش دستیاب ہوئی جسے بے رحمی کے ساتھ قتل کیاگیاتھا ۔نامعلوم حملہ نے تیزدھاراسلحہ سے ہرمیندرسنگھ کے سر ‘چہرے اورسینے پر وار کرکے قتل کردیااسکے بعدثبوت مٹانے کےلئے نعش کو گوداوری ندی میں پھینک دیا ۔ کل دوپہر دوبجے اس بات کی اطلاع دیہی پولس کو ملنے کے بعد ہرمیندر کے گھروالوں کومطلع کیا گیا ۔مقتول کے والد دیویندرسنگھ اوردیگر اافرادجائے واردات پر پہنچ گئے ۔24سالہ ہرمیندرسنگھ کی بے رحمی سے قتل کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے ۔دیہی پولس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302‘201 کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ اے پی آئی گڈیمے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔
٭تامسہ:قتل کی مزید واردات تامسہ حدود میں کل شب رونما ہوئی جہاںپر 50سالہ شخص کو سر میں پتھر ڈال کر قتل کیاگیا ۔ 13نومبر کوشب نو تا گیارہ بجے کے درمیان عمری علاقہ میں آشیش ناگوراو¿ پوار عمر 50 سال ساکن پاتھرڈ تعلقہ حدگاو¿ں کونامعلوم قاتلو ں نے سر میں پتھر ڈال کر قتل کردیا ۔قتل کی واردات انجام دینے کے بعد قاتل فرار ہوگئے ۔گیانیشور پوار کی شکایت پرنامعلوم قاتلوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت جرم درج کیا گیا ہے ۔ اے پی آئی مانے قتل کی مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔