ناندیڑمیں جلوس عید میلاد النبی 9 اکتوبر کو

501

ناندیڑ:(راست ) مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے 12ربیع الاول شریف مطابق 9 اکتوبر بروز اتوار کو صبح ساڑھے نو بجے نظامی کالونی سے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا آغاز ہوگا۔ نیز آئ ٹی آئی کلا مندر وزیرآباد قدیم مونڈھا سے ہوتا ہوا احاطہ درگاہ حضرت مستان شاہ ولی قادری محمد علی روڈ ناندیڑ پر اختتام پذیر ہوگا ۔

جہاں علمائے کرام کے بیانات و صلاۃ و سلام ونیاز پاک ودعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوگا ۔تمام برادران اسلام و عاشقان رسول ﷺ سے شرکت کی درخواست ہے ۔(نوٹ) ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس محمدی میں ڈی جے۔اور موٹر سائیکل پر پابندی رہے گی ۔اس طرح کا پریس نوٹ مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑنے جاری کیاہے۔