ناندیڑ:18؍فروری ( راست) 18فروری  بروز جمعرات کو مسجد الٰہی ناندیڑ میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی اہم نشست خلیفہ حضور تاج الشرعیہ عالیجناب حضرت سعید نوری صاحب (صدر رضا اکیڈمی و صدر تحفظ ناموس رسالت بورڈ )کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ شاخ ناندیڑ کی تشکیل عمل میں آئی۔

مولانا سید احمد علی صاحب مصباحی(صدر)،حافظ مولی علی رضوی(نائب صدر )،مولانا عبدالعظیم رضوی(سیکرٹری )،حاجی الیاس رضوی بھوکر والے(جوائنٹ سیکرٹری )،ساجد بھائی وندھانی (کیشئر)واراکین مولانا فیروز رضا مولانا شاہجہاں، حاجی علیم بھائی،  عمران بھائی  رضوی ،حافظ امان الرب ، حنیف پٹھان ، مرزا شکیل بیگ ، انصار رضوی کا انتخاب عمل میں آیا ۔

لیگل ایڈوائزر میں ایڈوکیٹ وقارالدین ، ایڈوکیٹ رحمت گیگانی، دیگر ایکٹیو ممبران میں عنایت بھائی  رضوی ، مولانا رفیق برکاتی، حافظ رضوان صاحب ، مولانا عبدالحمید رضوی ، جناب اسود بھائی،  جناب سکندر کھاکو ، جاوید بھائی، وسیم بھائی،  محی الدین بھائی،  جواد قادری ، سرفراز وندھانی و دیگر کو شامل کیا گیا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے ناموس پر ہونے والے حملوں کے  خلاف منظم انداز میں کام کرنے کا عہد کیا گیا ۔ اس موقع پر حضرت جناب نوری میاں، مولانا عباس صاحب رضوی ممبئی و دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ آخر میں صلاۃ و سلام کے ساتھ نشست اختتام کو پہونچی۔