ناندیڑمیں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

0 0

 

ناندیڑ:26اگست(نامہ نگار)گزشتہ آٹھ تاد س سالوں سے جاری زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ۔یہ دردناک واقعہ لوہا تعلقہ کے بورگاو¿ں میں رونما ہوا ۔ صبح رفع حاجت کیلئے گئے چھوٹے بھائی کو بیٹے کی مدد سے قتل کردیاگیا ۔رکشابندھن کے دن صبح ساڑھے سات تا آٹھ بجے کے درمیان یہ واقعہ رونماہوا ۔بھاؤ راؤگیانوبا گھاٹول (بڑا بھائی) اور آنند راو گیانوبا گھاٹول (چھوٹابھائی) کے درمیان گھر سے متصل اراضی و پلاٹس کی تقسیم کاتنازعہ چل رہاتھا۔بڑے بھائی نے مذکورہ پلاٹ و زمین کا حصہ چھوٹے بھائی آنندراو¿ کونہیں دیاتھا اسلئے مسلسل چھوٹابھائی اپنے حصہ کیلئے تقاضہ کررہاتھا ۔ اس تعلق سے چھ مرتبہ بات چیت بھی ہوئی لیکن بھاو¿ راو¿ کسی کی بات نہیں سن رہاتھا ۔ پانچ دن قبل یہ معاملہ پولس اسٹیشن تک پہنچا تھا ۔ مگر آج صبح رفع حاجت سے فارغ ہونے کیلئے نکلے چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی نے بیٹے کی مدد سے قتل کردیا ۔صبح سات تا آٹھ بجے کے درمیان یہ واردات رونما ہوئی ۔متوفی آنند راو سابقہ نائب سرپنچ تھے ۔