ناندیڑ: 29۔اپریل(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں پولیس گزشتہ روز 25 دنوں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے و الوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے آج ایک آٹو میں لے جائی جانے والی 25 تلواریں ضبط کی ہیں۔ اس سلسلے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سنجے بیانی کے قتل کے بعد پولیس ناندیڑ ضلع اور شہر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق شیواجی نگر پولس انسپکٹر ڈاکٹر نتن کاشیکر نے آج اپنی ٹیم کو گوکل نگر علاقہ میں روانہ کیا۔ چیف اسسٹنٹ انسپکٹر روی واہولے، سب انسپکٹر سو ن کامبلے، پولیس لازمین رام کشن مورے، شیخ ابراہیم، دلیپ راٹھوڑ، دیو سنگھ سنگل اور دیگر نےآٹو نمبر MH26N5254 کی تلاشی لی۔جب یہ آٹورکشہ پولس کی وین کودیکھ کر آگے نکل رہاتھاتوپولس کا اسکا تعاقب کیا۔۔آٹوکو روڈ نمبر 26، شیواجی نگر، ناندیڑ پر روکا اوراسکی تلاشی لی گئی۔اس وقت ایک باکس سے 25 تلواریں برآمد ہوئیں۔ ضبط شدہ تلواروں کی مالیت 60 ہزار روپے ہے۔ پولس نے آکاش شیواجی گورکواڑ (19سال) ساکن آمدورا، مدکھیڑ کو حراست میں لے لیا گیا۔ آکاش گورکواڈ نے بتایا کہ 25 تلواریں ہرپریت سنگھ جسپال سنگھ وسیر (41سال) کی تھیں۔ اس کے مطابق انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ نمبر 164/2022 درج کیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی، پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے نے اس شاندار کارکردگی پر شیواجی نگر پولیس کی ستائش کی ہے۔