ناندیڑ: 19 فروری: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں آج بھی کوروناسے متاثرہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے اور کورونامتاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔آج 45 نئے افراد کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ جمعہ 19 فروری 2021 کو45نئے پازیٹیو کیسز میں 23 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 22 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثرپائے گئے۔

دریں اثنا زیر علاج 30 کورونا مریضوں کو بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ آج کی 749 رپورٹوں میں سے 700 منفی آئی ہیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار033 ہوگئی ہے جن میں سے 21ہزار935 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 295 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

سرینگر ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے ایک 80 سالہ شخص کا جمعہ 19 فروری کو نجی اسپتال میںا نتقال ہوگیا۔اب تک ضلع میں 592 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آج کے آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ کے شہری حدودمیں 19 ، حدگاو¿ں 1 ، ہنگولی 1 ، دھرم آباد 1 ، نائگاو¿ں میں1۔ اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑمیں19 ، دیگلور 1 ، اردھا پور 1 اور ماہورمیں 1 مریض کوویڈ19 سے متاثر پایاگیا۔