ناندیڑمیں انتخابی سرگرمیاں تیز

ناندیڑ:8 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیوں کے واپسی کی تاریخ کے بعد سے سیاسی سرگرمیاں کچھ تیز ہوگئی ہےں لیکن دسہرہ کا تہوار ہونے کی وجہہ سے اہم سیاسی جماعتیں کوئی بڑے انتخابی جلسہ منعقدکرنے کیلئے تیار نہیں تھی ۔ لیکن آج دسہرہ کاتہوار جوش و خرو ش کے ساتھ منایاگیا ہے ۔اس لئے کل 9 ستمبر سے ناندیڑ کے تمام 9اسمبلی ہائے انتخاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوجائیں گی ۔کیونکہ تشہیری مہم کےلئے اب صرف گیارہ دن ہی باقی ہے ۔ رائے دہی سے دو دن قبل امیدواروں کوانتخابی تشہیری مہم بندکرنی پڑتی ہے ۔ اس طرح اب صرف گیارہ دن ہی باقی ہے ۔

کل 9اکتوبر کوناندیڑمیں مجلس کا انتخابی جلسہ رکھاگیا ہے ۔اس کے علاوہ کانگریس ‘ شیوسینا‘بی جے پی اوردیگر چھوٹی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی تشہیری مہم کےلئے پارٹی کے قائدین بھی ناندیڑ ضلع کادورہ جلد کررہے ہیں۔ فی الحال امیدواروں نے ووٹرس سے راست ملاقات پرزیادہ زوردیا ہے

۔ ناندیڑشہرکے حلقہ شمال و حلقہ جنوب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔ناندیڑجنوب میں 38امیدواراپنی قسمت آزمارہے ہیں جبکہ شمال میں 27 امیدوارانتخابی میدان میں ہے ۔دونوں حلقوں کے اہم علاقوں وچوراہوں پر چھوٹے انتخابی جلسے اور کارنر میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں ۔

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
ناندیڑحلقہ جنوب میں ا س مرتبہ شیو سیناکیلئے راہ آسان نہیں
کسانوں کی مکمل قرض معافی، بیروزگاروں کو5 ہزار روپئے ماہانہ بھتہ

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me