ناندیڑ:19 نومبر۔(راست)شہرناندیڑ میں 12نومبرکو جو واقعہ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے ۔ شرپسندوں نے ہمارے محافظین پرحملہ کرکے مسلمانان ناندی کو بدنام کیا ۔ ہم کو ہمارے محافظین سے پوری ہمدردی ہے ۔ جو پولس فورس کے افرادزخمی ہوئے ہیں۔ہم اُن سے دل گری مانگتے ہیں ۔ مگر اس ضمن میں جو گرفتاریاں ہورہی ہیں انھوںنے سابقہ گرفتاریوں کاریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

ایسے موقع پر ہم خاموش تماشائی بن نہیں سکتے ۔ اسلئے عنقریب میں مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے ضلع انتظامیہ پولس انتظامیہ اور چنندہ حضرات کی ایک میٹنگ کے بعد کلکٹرصاحب کو میمورنڈم پیش کیاجائے گا۔ تاکہ مسلمانوں میں جوپریشانی پھیلی ہوئی ہے اسکاازالہ ہوجائے ۔اس طرح کاپریس نوٹ مسلم متحدہ محاذ کے صدر ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی نے جاری کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔