Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑمیں آج15 ستمبر کوکورونا متاثرین کی تعداد300 سے زائد’تین مریض فوت

ناندیڑ:15 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز افزاں اضافہ جاری ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں متاثرین بڑھ رہے ہیں ۔آج بھی بڑی تعداد میں نئے پازیٹیو کیسز ملے ہیں جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ جبکہ تین متاثرین فوت ہوئے ہیں ۔

شہر کے ہڈکو علاقہ کی 76سالہ خاتون کی سرکاری میڈیکل کالج ناندیڑ میں موت ہوگئی اسی طرح کنڈلواڑی تعلقہ بلولی کا 64سالہ مرد اور گاﺅلی پورہ ناندیڑ کا80 سالہ شخص بھی فوت ہوگیا ۔اس طرح ضلع میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 321 تک پہونچ گئی ہے ۔

آج 1485 سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں 940 کی رپورٹ منفی رہی اور 345نئے مثبت معاملات پائے گئے ہیں۔ ناندیڑ شہر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 29اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 94 معاملات مثبت پائے گئے ۔ جبکہ مکھیڑ اور قندہار میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔