ناندیڑ:8اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج کورونا کے پازیٹیو کیسز کا نیاریکارڈ ہوا ہے ۔ جبکہ اموات کا سلسلہ بھی ہنو زجاری ہے۔

8اپریل کو شام پانچ بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں آج ریکارڈ تعدادمیں 5263 افراد کی ٹیسٹینگ رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1450 نئے پازیٹیو کیسز ملے ہیں ۔

آج کی رپورٹ میں ناندیڑ کارپوریشن کی حدود میں 612 افراد متاثر پائے گئے۔جبکہ 26متاثرین فوت ہوئے ہیں ۔اور 1227افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ناندیڑ شہرکے علاوہ اب دیہی علاقوں میں کورونامریضوں میں اضافہ ہورہاہے ۔