ناندیڑ: 23 فروری (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر وضلع میں کورونا کی وباءتیزی سے بڑھتی جارہی ہے کیونکہ آج بروز منگل کو پازیٹیو معاملوں میں اضافہ ہوا اورایک مریض فوت ہوگیا۔ صرف ناندیڑ شہر میں آج23فروری کو 50مریض پازیٹیو ملے ہیں۔جبکہ ضلع بھر میں آج 76افرادکی رپورٹ کوروناپازیٹیو آئی اور 32مریضوں کوصحت یابی کے ڈسچارج دیاگیا ۔

کنوٹ تعلقہ کے موضع گوکندا کا75سالہ شخص دوران علاج 22 فروری کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری میں فوت ہوگیا۔ضلع میں مہلوکین تعداد اب 600 کے قریب پہنچ رہی ہے ۔

آج آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندید میونسپل کارپوریشن حدود میں 16 افرادپازیٹیو ملے ہیں ۔ بھوکر میں 1 ، کنوٹ میں 3 ، مکھیڑ میں 1 ، اردھا پور میں 1 ،قندہار میں 1 اور لوہا میں 3 افرا د اس ٹیسٹ میں متاثر پائے گئے۔جبکہ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے 34 ، بھوکر 2 ، کنوٹ 7 ، مدکھیڑ 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ،حدگاو¿ں 2 ، لوہا 1 ، مکھیڑ 1 میں مریض کوویڈ19سے متاثر پایاگیا۔آج کی 1 ہزار 349 رپورٹس میں سے 1 ہزار 262 رپورٹیں منفی آئیں۔