Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑمیں آج صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پازیٹیو معاملات سے زیادہ ‘البتہ مہلوکین کی تعداد بڑھ گئی

ناندیڑ:16 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں آج کافی دنوں کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد متاثرین سے زیادہ ہے ۔دوسری جانب مہلوکین کی تعداد میں آج دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔

آج شام موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 325 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیاگیا ہے۔ اس طرح اب تک 8ہزار234مریض صحت مند ہوچکے ہیں ۔آج 918 سویب نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 617 رپورٹ نیگیٹیورہے اور 255افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔جو اطمینان کی بات ہے ۔ ورنہ کئی دنوں سے متاثرین کی تعداد 300 سے زائد ریکارڈ ہورہی تھی ۔

آج جن 9مریضوںکی موت ہوئی ہے اُن میں ناندیڑ کے وسنت نگر کی 21سالہ خاتون ‘ چوکلی مکھیڑ کا 50سالہ شخص‘ ارجاپور تعلقہ بلولی کی 40سالہ خاتون ‘ سکھوجی نگر ناندیڑ کا 52سالہ شخص‘ دھانورا تعلقہ دھرم آباد کی 55سالہ خاتون ‘ رادھیکا نگر ناندیڑ کا 60سالہ شخص‘ وزیر آباد ناندیڑ کا 60سالہ شخص ‘دھانورا تعلقہ نائیگاوں کی 70سالہ خاتون اور گوکندا کنوٹ کی 80سالہ معمر خاتون شامل ہے۔
آج کے پازیٹیو کیسز میںناندیڑ شہرمیں110 نئیے مریض ملے ہیں ۔ باقی مریضوں کا تعلق ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے علاوہ پڑوسی اضلاع سے بھی ہے ۔