ناندیڑمیں آج بارش کاایلوالرٹ جاری,طوفانی ہواﺅں کے ساتھ بجلیاںں کڑکیں گی

371

18 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)محکمہ موسمیات سنٹر ممبئی نے آج 18مارچ کو دوپہر ایک بجے اطلاع دی ہے کہ بروزاتوار 19 مارچ کوناندیڑ میں یلوالرٹ(Yellow alret) جاری کردیا گیا ہے ۔ا س دن ناندیڑضلع میںکہیں کہیں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ بجلیاں چمکیں گی اور بارش ہوگی ۔ابر کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ طوفانی بارش ہونا طئے ہے ۔اس طرحح کی اطلاع ضلع کلکٹرآفس سے دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی انتباہ دیاتھا کہ مراٹھواڑہ ‘ودربھ ‘ علاقوں میں 19 مارچ تک طوفانی ہواﺅں کے ساتھ بجلیاں کڑکیںگی ‘ژالہ باری اوربارش ہوگی ۔