ناندیڑ: 21 فروری (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹربھر میں کورونا کی وباءدوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور مراٹھواڑہ میں بھی مریضوں کی تعداد میں ایک ہفتہ سے اضافہ جاری ہے۔ناندیڑ ضلع میں کورونا ٹیسٹینگ میں اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔
آج بروزاتوار کو 60 افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ان میں سے 39 کو آر ٹی پی سی آر اور 21 اینٹیجن کٹس میں متاثرپائے گئے۔ دریں اثنا ، علاج سے زیر علاج 36 کورونا سے متاثرہ افراد میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

آج کی 1 ہزار 306 رپورٹس میں سے 1 ہزار 241 رپورٹس منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار149 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار004 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 342 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ آج تک ، کویوڈ۔19 کی وجہ سے ضلع میں 592 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

آج کے آر ٹی پی سی آر کے معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں23 ، دھرم آباد 1 ، کنوٹ 8 ، مدکھیڑ 1 ، پربھنی 1 ، ناندیڑ دیہی 1 ،حدگاو¿ں 1 ، ماہور 1 ، ہنگولی 1 ، عادل آباد 1 اور اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 10 ،حمایت نگر 1 ، دےگلور 1 ، کنوٹ 5 ، حدگاوں3 ، عمری 1مریض پازیٹیو پایاگیا۔