ناندیڑمیں آئیڈیااور ووڈافون موبائل کمپنیوں کی سروس ٹھپ

ناندیڑ:22 جون(ورق تازہ نیوز) جس طرح انسان کو زندہ رہنے کیلئے ہوا ‘ پانی اور کھانا لازمی ہے اسی طرح اب اسے موبائیل رکھنابھی لازمی ہوگیا ہے ۔اسلئے آج ہر شہری کے پاس کم از کم ایک چھوٹا سا موبائل فون ضرور ہے ۔لیکن موبائل پراگرکمپنی کانیٹ ورک ہی نہ آئے توپھر یہ موبائیل صرف ایک کھلونا بن کر رہے جاتا ہے ۔کچھ اسی طرح کا مذاق ان دنوں ناندیڑ میں آئیڈیااور ووڈا فون کمپنی کے صارفین کے ساتھ بھی ہورہا ہے۔گزشتہ پندرہ دنوں سے دونوں کمپنیوں کی سروس انتہائی بکواس ہوگئی ہے۔

جب پہلے آئیڈیاکمپنی ایک علیحدہ سیلولر کمپنی تھی تب تک ناندیڑمیںا سکانیٹ ورک سب سے اچھا سمجھاجاتاتھا لیکن جب سے آئیڈیا نے خود کو ووڈافون میںضم کیا ہے اسکے بعد سے سروس انتہائی ناقص ہوگئی ہے ۔اوراب پندرہ دنوںسے توسروس بہت ہی ناکارہ ہوگئی ہے اور دن دن بھر نیٹ ورک غائب رہتاہے ۔موبائل فون انسان کی زندگی کی اہم ضروریات میں شامل ہوگیاہے۔ کئی لوگوںکا کاروبار بھی اسی سے منسلک ہوگیا ہے۔

ناندیڑضلع میں بڑے پیمانے پر آئیڈیااور ووڈافون کے صارفین ہیں اور کئی سالوں سے یہ دونوں نیٹ ورک استعمال کررہے ہیں ۔مگرچند مہینو ں سے نیٹ ورک کا استعمال ہورہا ہے ۔پھر بھی صارفین اسے نظرانداز کررہے تھے لیکن اب دو ہفتوںسے نیٹ ورک کافی متاثر ہورہا ہے اور کئی کئی گھنٹوں تک نیٹ ورک غائب رہے رہا ہے۔نیٹ ورک سے پریشان صارفین نے جب آئیڈیا کے مقامی دفتر سے ربط قائم کیا تو اانکا کہنا ہے کہ 5G نیٹ ورک کا کام جاری ہے اسلئے یہ پریشانی ہورہی ہے مگر جلد ہی یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔