ناندیڑمیں شدت کی سردی‘درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

0 12

ناندیڑ:16ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)ڈسمبر کا مہینہ ایسا ہوتا ہے جب سب سے زیادہ سردی ہوتی ہے اس ماہ کو گلابی جاڑے کی سردی کے طور پر جاناجاتاہے ۔ایک ہفتہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے لیکن دو دنوں سے اچانک درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق ناندیڑکا کم ا زکم درجہ حرارت14ڈگری ریکارڈ ہورہا ہے۔پڑوسی ریاست تلنگانہ و آنداھر پردیش میں دو دنوں سے موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے ۔ آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں طوفان وبارش ہونے سے جنوبی ہند کاموسم سرد ہوگیا ہے ۔دو۔تین دنوں سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے اور دن میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔

آج بروزاتوار کو صبح سے ہی سردہوائیں چل رہی تھی اور دن بھر یہی موسم رہااورشب ہوتے ہی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ ناندیڑکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری ریکارڈ کیاگیاہے ۔ آئندہ ایک ہفتہ تک درجہ حرارت اسی طرح کم زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ صبح کے وقت شدید کہرا دکھائی دے رہا ہے۔جو لوگ صبح سویرے اپنے کاموں کیلئے گھرسے نکلتے ہیں انھیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں بالخصوص طلباء‘اساتذہ اوردیگر ملازمین کوشدید سردی کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق ناندیڑکا کم ا زکم درجہ حرارت14ڈگری ریکارڈ ہورہا ہے۔پڑوسی ریاست تلنگانہ و آنداھر پردیش میں دو دنوں سے موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے ۔ آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں طوفان وبارش ہونے سے جنوبی ہند کاموسم سرد ہوگیا ہے ۔دو۔تین دنوں سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے اور دن میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔