ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی معیاد کااختتام,کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے ایڈمنسٹریٹر نامزد

121

ناندیڑ:31اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی پانچ سالہ معیاد آج 31 اکتوبر 2022کوختم ہوچکی ہے۔اورکل بروز منگل یکم نومبرسے کارپوریشن پر ایڈمنسٹریٹر کاتقرر کیاجائے گا۔حکومت مہاراشٹر کے محکمہ شہری ترقیات کی ڈپٹی سیکریٹری پرینکا کلکرنی چھاپ والے نے آج 31اکتوبر کو ایک مکتوب جاری کیا ہے۔

مہاراشٹر مہانگر ایکٹ کی ترمیم ودفعہ 452A کی(1A) ‘1B)) کی ترمیم کے مطابق آج31اکتوبر 2022 کو معیاد ختم ہونے والی ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہد ہ پر کمشنر ناندیڑکارپوریشن ڈاکٹر سنیل لہانے کاتقررعمل میں آرہا ہے ۔ جب تک ریاستی الیکشن کمشن کی جانب سے ناندیڑ کارپوریشن کے عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوجاتا اس وقت تک کمشنر کو ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری گئی ہے۔