• 425
    Shares

ناندیڑ:30اگست۔ (ورق تازہ نیوز)آج 30اگست کوناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام کا آن لائن انعقاد عمل میں آیا ۔جس میںناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی حدود میں اضافہ ور جو افراد میونسپل کارپوریشن کی زمین پر کئی سال قبل قبضہ کرکے مکانات تعمیر کرکے آباد ہوچکے ہیںایسے تمام علاقوں کے قبضہ داروں کوانکی زمینات کی رجسٹری کرکے دینے کی قرارداد بھی بہ اتفاق آراءمنظور کی گئی۔

آج کے اجلاس کی صدارت میئر محترمہ موہنی یونکر نے کی جبکہ کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے بھی شریک تھے ۔آج کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی حدود میںتوسیع کی گئی ۔ شہرسے متصل پاوڑے واڑی ‘نصرت پور اور ہساپورگرام پنچایتوں کے کچھ علاقوں کوکارپوریشن حدود میں شامل کرنے کی قرارداد منظورکی گئی ۔

واڑی بزرگ گرام پنچایت کے سروے نمبرگٹ نمبر6تا53‘71‘73تا76 ‘193 ‘194‘ 196‘197’198‘207 ‘ تا227‘نصرت پور گرام پنچایت حدود کے گٹ نمبر3‘4‘ 5‘6اور ہساپور گرام پنچایت حدود کے 18‘19‘20‘ 21‘22/1اور23 گٹ کوبھی میونسپل کارپوریشن میں شمولیت کی گئی ہے ۔اس کے بعدا ب حکومت کی منظوری کیلئے تجویز روانہ کی جائے گی ۔ جس کے بعدا س علاقہ کی میونسپل کارپوریشن میں شمولیت ہوگی ۔اگر منظوری مل جاتی ہے تو آئندہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اس علاقہ کے ووٹرس اپنے حق رائے کااستعمال کریں گے۔

اس طرح وہ ناندیڑکارپوریشن کے ووٹرس بن جائیںگے ۔ نئے علاقوں کی شمولیت اور ووٹرس کی تعداد میں اضافہ کے بعد آئندہ الیکشن میں ان علاقوں میں نئے وارڈوں کی تشکیل ہوگی اس طرح ناندیڑکارپوریشن کے ارکان کی تعدادمیں بھی اضافہ ہوگا ۔ فی الحال ناندیڑ کارپوریشن میں 81ارکان ہیں ۔آج کارپوریشن اجلاس میں ایک اہم قرارداد یہ بھی منظور ہوئی کہ جو شہریان کئی سال قبل کھلی پراراضیات بس گئے تھے او ر اپنے مکانات تعمیر کرلئے تھے لیکن ابھی تک انکے اراضیات کی رجسٹری نہیں ہوئی تھی ایسے املاک مالکان کو انکے مالکان حقو ق دینے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ان علاقوں میں نئی آبادی ‘پیربرہان نگر کے علاوہ دیگر کچھ علاقے بھی شامل ہیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔