ناندیڑمیونسپل کارپوریشن حدودمیں گنٹھے واری کادوبارہ آغاز

ناندیڑ:28 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدودمیں مہاراشٹر گنٹھے واری ترقیاتی ایکٹ 2021 کے تحت زمینات کے مالکان کو تجاویز داخل کرنے کی آخری مدت 30 اپریل 2022 دی گئی تھی۔مگر اب اسکی مدت میں توسیع کی گئی ہے اور یکم اگست 2022تا30 ستمبر2022 تک تجاویز داخل کرسکتے ہیں۔

تجاویز داخل کرنے کی شرائط و اصول 7ستمبر2021کے مطابق ہی رہیںگے ۔اسلئے اراضی مالکان تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنی تجاویز داخل کرسکتے ہیںاسکے بعد مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔اگر کوئی اس مقررہ معیاد میں گنٹھے واری کےلئے تجاویز داخل نہیں کرتا ہے تو اسکے بعد زمینات پر تعمیرات املاک کو منہدم کرنے کی کاروائی کی جائے گی ۔ اسلئے شہریان اس بات کانوٹ لیں۔اس طرح کاپریس نوٹ ایڈیشنل کمشنرناندیڑشہر میونسپل کارپوریشن نے 27 جولائی کو جاری کیاہے۔