ناندیڑمیونسپل کارپوریشن اسٹینڈئنگ کمیٹی کے 8ارکان کی جلد سبکدوشی

0 12

ناندیڑ:22نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کی کارکردگی کا ایک سال مکمل ہونے جارہا ہے ۔اسلئے سال گزشتہ منتخب 16 رکان میں سے آٹھ ارکان کی جاریہ ماہ کے آخر میںسبکدوشی ہوگی ۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان آٹھ ارکان کی سبکدوشی کیلئے قرعہ اندازی ہوگی جس میں جسکے نام کاقرعہ نکلے گااسے سبکدوش ہوناپڑے گا۔سال گزشتہ ہوئے ناندیڑ کارپوریشن کے انتخابات میں ناندیڑ کے عوام نے کانگریس کو منجملہ 81میںسے 73 نشستوں پرریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ اسلئے کانگریس کو دوتہائی اکثریت کارپوریشن میں حاصل ہے اسلئے اسٹینڈئنگ کمیٹی کے سولہ کے منجملہ پندرہ ارکان کانگریس کے ہے ۔ بی جے پی کی ویشالی دیشمکھ واحد رکن ہے ۔ سال گزشتہ نئے میئر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اسٹینڈئنگ کمیٹی کے ارکان کیلئے اومیش پاو¿ڑے ‘ عبدالستار ‘ مسعوداحمدخان ‘آنندچوہان ‘ شمیم عبداللہ ‘ فاروق علی خان ‘ سید شیرعلی ‘ ستیش دیشمکھ‘ عبداللطیف ‘بھانوسنہہ راوت‘ کانتابائی متھا ‘ گرمیت سنگھ نواب اور جوتسنا گوڑبولے ان پندرہ کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی اور ڈسمبر کو شمیم عبداللہ کوچیرمین کاعہد ہ دیاگیا تھا ۔انکی کارکردگی کی معیا د آئندہ ماہ اختتام ہورہی ہے ۔ لیکن اصول کے مطابق جس ماہ اسٹینڈئنگ کمیٹی کے ارکان کاانتخاب ہوتا ہے اسی ماہ کی مقرر تاریخ سے قبل کچھ ارکان کی سبکدوشی ہوتی ہے ۔ سال گزشتہ 19ڈسمبر کو ان ارکان کاانتخاب ہواتھا اسلئے یکم ڈسمبرسے قبل ان ارکان کی سبکدوشی لازمی ہے ۔ سال اول قرعہ اندازی اور آئندہ سال بقیہ آٹھ ارکان سبکدوش ہوں گے۔ اسلئے 26تا27نومبر کوشمیم عبداللہ کی زیر صدارت کمیٹی کااجلاس منعقد ہونے کاامکان ہے جسمیں آٹھ ارکان کی قرعہ اندازی سے سبکدوشی ہوگی ۔ اسلئے اب نئے ارکان اپنے انتخاب کےلئے فیلڈئنگ لگانا تیز کردی ہے۔ آئندہ چیرمین بھی مسلم سماج سے دئےے جانے کاامکان ہے اسلئے کچھ مسلم کارپوریٹرس نے ایڑی چوٹی کازور لگانا شروع کردیاہے۔