ناندیڑ:مہاراشٹر کے سابقہ وزیر عارف نسیم خاں کی کارحادثہ کاشکار

924

ناندیڑ:5نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹر کے سابق کابینہ وزیر اور مہاراشٹر کانگریس کے ورکنگ صدر عارف (نسیم) خان کی کارآج بلولی میں ٹول پلازہ کے پاس حادثہ کاشکار ہوگئی جس میں انکے پاوں میں چوٹ آئی ہے۔وہ مسٹر راہول گاندھی کے بھارت جوڑو تحریک میں شرکت کیلئے حیدرآباد سے ناندیڑ کی سمت آرہے تھے ۔

ناندیڑ کے بلولی ٹول پلازہ پر ایک کار حادثہ کاشکار ہوئی۔جہاں ایک تیز رفتار گاڑی ایک انووا ایس یو وی سے ٹکرا گئی جس میں عارف (نسیم) خان سفر کر رہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایس یو وی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ڈرائیورسمیت نسیم خان سمیت زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر عارف (نسیم) خان اور دیگر مسافروں کی ابتدائی طبی امداد کی کٹ کے ذریعے مدد کی۔

بلولی کانگریس کے ایک کارکن نے تیز رفتارگاڑی چلانے کے معاملے میں بلولی پولیس اسٹیشن میں پولیس شکایت درج کرائی ہے۔عارف (نسیم) خان ضلع ناندیڑ میں بھارت جوڑی یاترا کے انچارج ہیں۔انکے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پرمہاراشٹر کانگریس کے انچارج ایچ کے پاٹل اور سابق وزیر ا علی اشوک راو چوہان‘ مہاراشٹرا پی سی سی کے صدر شری نانا پٹولے، سابق کابینی وزیر بالاصاحب تھوراٹ اور دیگر سینئر رہنماو ں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے فون کیا اور ان کی صحت اور سلامتی کی خواہش ظاہر کی۔

نسیم خان کا کہنا ہے کہ "میری دائیں ٹانگ میں ابھی چوٹ آئی ہے اور میں محفوظ ہوں، بھارت جوڑو یاترا کے انچارج کے طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں نے ضلع کانگریس کمیٹی کی 3 میٹنگیں مکمل کی ہیں۔ فی الحال وہ ناندیڑ میں قیام پذیر ہیں۔