
حمایت نگر :11جنوری(ورق تازہ نیوز)حمایت نگر سے مویشیوں کی ہڈیوں ناندیڑ کی سمت منتقل کرنے والے بولیرو اپ ٹیمپو نمبر MH 29 M- 1776کو پکڑاگیا ہے ۔یہ واقعہ کنوٹ ۔ناندیڑ قومی شاہراہ پر ٹول ناکہ کے قریب جمعرات کی دوپہر تین بجے رونما ہوا ۔ وی ایچ پی کے کنوٹ ضلع کے ذمہ دار کرن بچیوارکی مدد سے پولس نے کاروائی کی ہے۔ اس ٹیمپو میں مویشیوں کی ہڈیاں ‘ سر ‘سینگ اوردیگراعضا تھے جسے ناندیڑ منتقل کیاجارہا تھا ۔
جس کی اطلاع وی ایچ پی کے بچیوار کوملی انھوںنے اسکی اطلاع ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڈے اور حمایت نگرکے پی آئی بھگون کامڑے کو موبائل پر دی۔بچیوار نے پولس کی مددسے ٹیمپو کا تعاقب کیااورٹول ناکہ کے قریب ٹیمپو کوروکا گیا۔ پولس نے فی الفور ٹیمپو کامال ضبط کرلیا اور شیخ احمد ‘عبدالجلیل عبدالرحمن ‘ سید فردوس اور سید کوثر ساکنان بلولی کو گرفتار کرلیاگیا۔
Hi…. I am Naqui Shadab Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra. Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use Facebook button to follow me.