• 425
    Shares

ناندیڑ:29 جولائی(ورق تازہ نیوز)تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے سڑک سے جارہے ایک نوجوان کو زبردست ٹکر ماری جس کی وجہہ سے قدیم شہرکے بلال نگر کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ 27 جولائی کو یہ حادثہ رونما ہوا ۔

پولس ذرائع کے بموجب واجے گاوں بائے پاس تالالہ پٹرول پمپ کے درمیان بلال نگر کا عامر عرف امو رفیق پٹھان عمر 26سال سڑک سے جارہاتھا اس وقت مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر MH26-B-W- 0730 کے سوار نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے نوجوان کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے عامر کی جاے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔

شیخ سمیر شیخ بشیر کی شکایت پرسیڈکو دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی ٹھاکرحادثہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔