ناندیڑ:موٹرسائیکل پرروانہ دوست نے ہی دوست کوقتل کردیا
ناندیڑ:20 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) دو دوست جنہوں نے پینٹ کیا مگر ان میں پرانی بات پر جھگڑا ہوگیا ۔ اس کے بعد ایک دوست نے دوسرے کے سر میں وار کرکے قتل کردیا۔ قتل کے بعد شواہد کو ختم کرنے کے لئے بھوکرتعلقہ کے تاکڑواڑی علاقہ میں نعش کو نہرمیں پھینک دیا گیا۔ ایک ماہ کے بعد ، اس معاملے میں پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جو پیر برہان نگر کے اندرانگر میں پیٹنگ کا کام کرنے والے 35 سالہ سنجے گووندر اڈگلواڈ اور اسکا دوست پرکاش نگر تروڑا بزرگ میں رہنے والے رتن مدھوکر سون کامڑ ے عمر 24سال یہ دونوں مل کر پینٹ کرنے کاگتہ لیتے ہیں۔
16 اپریل کو ، دوپہر کے آس پاس ، رتن سون کامبلے اور سنجے اڈگولوار بھوکر میں جاری کام کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس وقت ، سنجے اڈگولواڈکے پاس چالیس ہزار روپے تھے۔موٹر سائیکل نمبر MH26- CC 6987) پر بیٹھ کربھوکر جاتے وقت ناندیڑ تابھوکر شاہراہ پر ٹاکڑواڑی علاقہ میں دونوں ٹھہرگئے۔ اس وقت دونوںمیں پرانی بات پر بحث و تکرار ہوئی ۔سون کامڑ ے نے سنجے کے سر پر حملہ کیا۔ جس میں شدید زخمی ہونے سے اسکی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ، اس نے قریب ہی نہر میں سنجے اڈگولواڈ کی لاش پھینک دی اور گھر واپس آگیا۔ اس وقت اسکے پاس موجود چالیس ہزار روپے بھی نکال لئے گئے۔
چونکہ سنجے اڈگلوار گھر نہیں آیا تھا اور اس سے بھی رابطہ نہیں کیا تھا ، لہذا بیوی نے گھر واپس نہ آنے پر رتن سے رابطہ کیا۔اس نے اطمینان بخش جو اب نہیں دیا۔ اس وقت تک گھر کے لوگوںنے سنجے کی تلاش شروع کردی ۔ دوسرے دن 17اپریل کو بھوکر تعلقہ کے اسی کنال سے اسکی نعش دستیاب ہوئی۔اس معاملے میںابتداءمیں اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیا۔
ایک مہینے کے بعد پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور ان کی اہلیہ ممتا بائی سنجے اڈگولواڈ کے شک و شہبات کی بنیاد پر رتن مدھوکرسون کامڑ ے کے خلاف مختلف دفعات کے تحت قتل کامقدمہ درج کیاگیا۔بھوکر کی ڈی واے ایس پی شفت آمنہ ] بھوکر کے پی آئی ناناصاحب نے جائے واردا ت کادورہ کیا ہے ۔