ناندیڑ:موٹرسائیکل اور آٹورکشہ چوری

0 17

ناندیڑ:3جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے عدالت کے عقب میں سڑک سے ضلع پریشد اسکول کے پاس سے آٹو رکشہ چوری ہوگیا۔وزیر آبادپولس اسٹیشن میںفریادی شیخ پاشاہ شیخ ابراہیم نے شکایت درج کروائی کہ 24ڈسمبر کو کو صبح پونے بارہ بجے ناندیڑعدالت کے عقب میں سڑک پر ضلع پریشد اسکول کے پاس اپنا آٹورکشہ نمبر MH 26- N- 4878 کھڑا کیاتھا۔اسکے بعد وہ کام کے سلسلے میں عدالت میں گیاتھا۔ دوپہر ساڑھے بجے جب عدالت سے باہرآیا تو آٹورکشہ غاےب تھا۔ اس رکشہ کی قیمت 59,500 ہے ۔ وزیر آباد پولس نے فریادی کی شکایت پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ ہیڈ کانسٹیبل شندے مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

بھوکر:شہر کے وشواکرما نگر سے ہیرو ہونڈا موٹرسائیکل چوری کرلی ۔ 31ڈسمبر کی درمیانی شب فریادی گجانن رام چندر کلیانکر نے اپنے مکان واقع وشواکرما نگر بھوکر میں ہیرو ہونڈا گلیمر موٹرسائیکل قیمت 20ہزار روپے کو نامعلوم افراد نے اسی شب چوری کرلیا ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا ہے۔