ناندیڑ:موٹرسائیکل‘لیب ٹاپ اورموبائیل چوری کرنے والی ٹولی کاپردہ فاش

399

ناندیڑ:5ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)وزیرآباد پولیس کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے جبراًچوری اور موبائل فون چھیننے میں ملوث جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے ضلع کے مختلف پولس اسٹیشنوں کی حدود میں جرائم کئے ہیں جو پولس کوکافی دنوںسے مطلوب تھے ۔ اس گینگ سے تین دو پہیہ گاڑیاں، ایک لیپ ٹاپ، آٹھ موبائل فون سمیت کل 3 لاکھ 22 ہزار مالیت کا قیمتی سامان ضبط کیا گیا ہے۔شہر میں لوٹ مار ‘جبری چوری کے علاوہ گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتوں میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اسلئے ایس پی کرشنا کوکاٹے نے جرائم پر قابوپانے اور مفرور ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولس کو خصوصی ہدایت دی۔وزیر آباد کی جرائم تفتیشی ٹیم گزشتہ شب ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں گشت کررہی تھی ۔ اس دوران پولیس کو ٹووہیلر گاڑیوں پرسوار افراد پر شک وشبہہ ہوا ۔کیونکہ انکی گاڑیوںکی نمبر پلیٹ صاف نہیں تھی ۔ پولس نے شیخ سلمان شیخ نثار ساکن تہرا نگر ناندیڑ اور شیخ اشفاق شیخ رزاق (ساکن نوری چوک) ناندیڑ کو حراست میں لے کرگاڑ ی کے دستاویزات و مالکانہ حقوق کے بارے میں پوچھ توچھ شروع کردی ۔لیکن دونوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا مگر پولس کی خاکی وردی کے سامنے دونوں نے منہ کھول دیا ۔

ان دونوں نے انکشاف کیاکہ لوہا تعلقہ کے موضع پارڈی سے انھوں نے موٹرسائیکل چوری کی ہے اس کے علاوہ بلولی تعلقہ سے بھی ایک موٹرسائیکل چوری ہوئی۔جسے بھی ان دونوںنے چوری کیا تھا ۔شیخ سلمان کے ساتھی شیخ شاہد نے چھوٹے بچوں کی مدد سے پندرہ تا بیس دن قبل راج کارنر سے جارہے ایک شخص سے روک کر لیپ ٹاپ چھین لیاتھا۔پولس نے ان تمام معاملات میں ملوث تین افراد کوگرفتار کیاگیا ہے ۔ انکی تحویل سے 322,000 روپے مالیت کی دو مسروقہ موٹر سائیکلیں، ایک لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔پولیس انسپکٹر بھنڈاروار کی رہنمائی میں وزیرآباد کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے پی ایس آئی سنجے نلپتریوار، املدار دتاترے جادھو، پونا رام چندر چاورے، گجانن کیڈے، منوج پردیشی، سنتوش یلوروڈ، وینکٹ گوگلوار، شیخ ابراہیم، شیخ اعجاز، سوریا، رامچندرا، شیخ اعجاز، اور دیگر شامل تھے۔