Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:مونڈھافائرئنگ میں ملوث آخری ملزم بھی گرفتار

ناندیڑ:18 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) قدیم مونڈھا فائرنگ معاملہ کے آخری چھٹے ملزم کوبھی وزیرآباد پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اتوارہ پولیس کے حوالے کردیاہے۔قدیم مونڈھا علاقہ میں4اکتوبر کو تین موٹرسائیکلوں پر آئے 6 افراد نے سرعام فائرنگ کی اور لوٹ مارکی تھی۔ اس معاملہ کے چھ کے منجملہ پہلے ملزم کو وزیرآباد پولیس نے گرفتار کیاتھا۔بعدازیں تین ملزموں کو ایل سی بی نے پکڑا۔اسی طرح گزشتہ روز پانچویں ملزم کی بھی گرفتاری عمل میں آئی تھی جو فی الحال پولیس تحویل میںہے۔

17اکتوبر کو وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے پی آئی سندیپ شیولے کو اطلاع ملی کہ قدیم مونڈھا فائرنگ معاملہ کا چھٹا ملزم پرساد اودھوت وار مدکھیڑ علاقہ میں ہے۔ اس اطلاع پر ایک خصوصی دستہ مدکھیڑ روانہ کیا گیا اوراسکی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس کے قبضے سے جرم میں استعمال ٹووہیلر برآمد ہوئی ہے۔ پرساد کو اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیاہے۔