ناندیڑ:مولانا عبدالرشید قندہاری کو صدمہ

1,311

ناندیڑ:21مارچ(ورقِ تازہ نیوز) : بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر کی معزز شخصیت و معروف تاجر مولانا عبدالرشید صاحب قندہاری(پاشاہ مولانا قندہاری) کی اہلیہ محترمہ نے آج بروز منگل 21مارچ کوداعی اجل کولبیک کہا۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔

جناب عبدالرشید صاحب قندہاری کے مکان موقوعہ چونابھٹی روڈ ناندیڑ سےبعد نماز عشاء(9بجے) جلوس جنازہ نکلے گا اور گنج شہیداں کربلا قبرستان میں نماز جنازہ اداکی جاکرتدفین عمل میں آئے گی۔

عیاں رہے مرحومہ ،حافظ عبدالباسط، عبدالکبیر، عبدالوحید قندہاری کی والدہ محترمہ تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی کروٹ کروٹ مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرایوب دے۔ آمین