ناندیڑ:28مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع پریشد ناندیڑ کے محکمہ تعلیمات کے موظف ہیڈ کلرک محمدیوسف ایڈوکیٹ کاآج بروز ہفتہ 28مارچ کو صبح سویرے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ان کاعلاج شہر کے خانگی اسپتال میں جاری تھااور دوران علاج ہی انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔

ان کی نما ز جنازہ آج سہ پہر چار بجے اسریٰ نگر میںادا کی گئی اوراسی محلے کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔

70سالہ مرحوم محمدیوسف کے پسماندگان میں اہلیہ‘ تین بیٹے او چاربیٹیاں ہں ۔ وہ محمدشفیع الدین چشتی ساکن پیربرہان نگرناندیڑ کے سمدھی تھے ۔ ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی ‘خورشیداحمد‘ محمدتقی ‘ محمد شفیع الدین چشتی اورقاضی محمداطہرالدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ہے ۔