ناندیڑ:7. اپریل۔(ورق تازہ نیوز) موظف پولیس جمعدار محمد غلام یزدانی کا آج بروز بدھ کو صبح پیرانہ سالی کے باعث 89 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہو گیا۔ آج ہی بعد نماز عصر مسجد بڑی درگاہ بڑی درگا میں نمازہ جنازہادا کی جا رہی ہے اور اسی مسجد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

غلام یزدانی، قطب الخطاب حضرت عبدالواحد رحمتہ اللہ کے بڑے فرزند تھے جن کا مزار مبارک بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ میں واقع ہے۔

مرحوم کے پسماندگان میں میں اہلیہ تین بیٹیاں اور چار بیٹے محمد عارف کراچی ( پاکستان) ‘ محمد جاوید پرویز (موظف ملازم ناندیڑ کارپوریشن )، محمد عرفان اور محمد شکیل ہیں۔

مرحوم، صحافی محمد تقی کے ماموں خسر تھے ۔ اللہ رب العالمین مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔