ناندیڑ:موظف مدرس محمد منیرالدین کا انتقال پُرملال
ناندیڑ:9.فروری۔(ورق تازہ نیوز)ضلع پریشد ہائی اسکول ناندیڑ کے موظف مدرس محمدمنیرا لدین خیر الدین کا آج 9 فروری کو دوپہردیڑھ بجے دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ 75سالہ محمدمنیرالدین نے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی تھیں ۔ وہ ریاضی کے کامیاب اچھے ٹیچر کی حیثیت سے ضلع بھر میں مشہور تھے ۔
وہ اساتذہ کی مختلف انجمنوں سے بھی وابستہ تھے لیکن گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے بستر علالت پر تھے ۔اورنگ آباد میں ان کے دماغ کا آپریشن بھی ہواتھا جس کے بعدان کی صحت مسلسل گرتی رہی تھی ۔
مرحوم نے شادی نہیں کی تھی اور مجرد تھے۔ ان کی نما ز جنازہ آج بروز اتوار 9فروری کو شب دس بجے گنج شہیداں کربلا ناندیڑ میںادا کی جائے گی ۔