ناندیڑ:موظف مدرس شکیل احمد صدیقی کا انتقال
ناندیڑ:9/ فروری ۔ (ورقِ تازہ نیوز)مدینتہ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے موظف مدرس شکیل احمد صدیقی ولد عمر احمد صدیقی اطہر مرحوم کا آج بروز جمعرات کو صبح پونے گیارہ بجے اچانک انتقال ہوگیا ۔وہ عارضہ شوگر میں مبتلا تھے۔
انکی نمازہ جنازہ آج بروز جمعرات 9 فروری کو بعد نماز عشاء مسجد نظام کالونی میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔
67 سالہ شکیل احمد صدیقی ،مرحوم فہیم احمد صدیقی,حلیم احمد صدیقی ،سہیل احمد صدیقی کے بھائی تھے ۔پسماندگان میں دو لڑکے،تین لڑکیاں اور اہلیہ ہیں۔ اس طرح کی اطلاع انکے برادر سہیل احمد صدیقی نے دی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین