• 425
    Shares

ناندیڑ:12 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)جناب محمدخلیل اللہ خاں ‘موظف تحصیلدارحدگاوںکا آج 12 ستمبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے مختصرسی علالت کے بعداشونی ہاسپٹل ناندیڑمیں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 83سال تھی ۔ ان کی تدفین آج بروزاتوار ساڑھے پانچ بجے سہ پہر ان کے آبائی قبرستان زیر قلعہ بروڈ گلی میں عمل میں آئی۔

مرحوم ‘ رفعت اللہ خاں ڈپٹی انجینئر محکمہ آبرسانی میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے والدماجد تھے ۔ رفعت اللہ خاں نے بتایا کہ ان کے والد 1996ءمیں حدگاوں کے تحصیلدار کی حیثیت سے وظیفہ حسن خدمت پرسبکدوش ہوئے تھے۔ادارہ”ورق تازہ“ اللہ رب العزت سے دعاگوہے کہ وہ انھیں جنت الفروس میںا علیٰ مقام عطاءکرے اورلواحقین کوصبروتحمل دے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔