• 425
    Shares

ناندیڑ:3 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ممبئی علاقائی موسمیاتی مرکز کی طرف سے 3 ستمبر کو دی گئی ہدایات کے مطابق ضلع ناندیڑ کے لیے 3 سے 7 ستمبر تک ایلو(Yellow) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس دوران ضلع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار 5 ستمبر کو ضلع کچھ مقامات پر بجلی کی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 6 اور 7 ستمبر کو بھی ضلع کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اسلئے احتیاطی تدابیر کرنے کے ہدایت ضلع انتظامیہ نے عوام کو دی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔