Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:موسلادھاربارش سے کھڑکپورہ کے نالے میں سیلاب‘عوام کو رات میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا

ناندیڑ:15 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں دو دنوں سے موسلادھاربارش ہورہی ہے ۔اور کل 15 ستمبر کی شب دیر گئے شہر میں گوداوری ندی سے متصل کھڑکپورہ علاقہ سے بہنے والے نالے میں ندی کا پانی داخل ہوگیا جس کی وجہہ سے یہاں پر اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔

نالے کے اطراف آباد گھروں میں تقریبا پانی داخل ہوگیا تھا جس کی وجہہ سے مکینوں کو رات میں کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑا ۔ پانی پانچ تا چھ فٹ تک گھروں اور علاقے میں داخل ہونے سے لوگ گھروں میں پھنس گئے ۔ اسی شب ونچت بہوجن اگھاڑی کے ذمہ داران ایڈوکیٹ شیخ بلال اور محمد قاسم نے جیو رکشک دل کو مددکیلئے طلب کیا اور ان سب کی کوششوںسے رات میں مکانوں میں پھنسے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ۔