ناندیڑ:16 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)گزشتہ روزونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد و دیگر عہدیداران نے وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سے ملاقات کرتے ہوئے ناندیڑ شہر میں بیل گاڑی مورچہ نکال پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس عہدیداران و ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاتھا ۔

جس کے بعد آج وزیر آباد پولس اسٹیشن میں فریادی مادھو ناگوراو پولس ملازم کی شکایت پر جرم نمبر 242/ 2021 اورتعزیرات ہند کی دفعات 188‘270‘34اوردیگر دفعات کے تحت مورچہ نکالنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

فریاد میں پولس ملازم نے کہاہے کہ15 جولائی کودوپہربارہ تا ایک بجے کے درمیان قدیم مونڈھاتا گاندھی پتلہ تک 20تا25افراد نے بیل گاڑی اور 35تا40افراد نے سائیکل پر اور 150تا200افراد ضلع کلکٹرناندیڑ کے نافذ CRPC 144کی خلاف ورزی کی اور مورچہ کی قبل از کوئی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی۔مورچہ میں سماجی فاصلے پرعمل ّآوری بھی نہیں کی گئی اس طرح کوروناقوانین کی پوری طرح خلاف ورزی کی گئی ۔