ناندیڑ:11فروری ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آج 11فروری کوصبح سے ہی قدیم شہر کے قدوائی نگرتا حبیب ٹاکیز علاقوں میں بڑ ے پیمانے پر غیر مجازتجاوزات کو ہٹانے اورانھیں منہدم کرنے کی کاروائی انجام دی گئی لیکن منیار گلی میں دوپہر کے وقت برہم دوکاندار نے کارپوریشن کے ملازم پر جان لیواحملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جس کے بعد علاقہ میں حالات کافی کشیدہ ہوگئے اور پولس کی بھاری جمعیت کوطلب کیاگیا

جبکہ کارپوریشن کے تجاوزات ہٹاودستہ نے اس حملہ کے بعد سخت احتجاج کیا اور اتوارہ پولس اسٹیشن کا رخ کرکے متعلقہ حملہ آو ر کے خلا ف کاروائی کامطالبہ کیا۔پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس نے اپنی کاروائی شروع کردی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور اورکارپوریشن کی کاروائی میں رخنہ اندازی ڈالنے والوں کی تلاش کی جارہی ہے ۔
دریں اثناءآج صبح قدوائی علاقہ میں بھی بڑے پیمانے پر کارپوریشن کے عملہ نے دوکانوں اورمکانوں کو جے سی بی مشین کے ذریعہ منہدم کیا ۔جو غیر مجاز طور پر تعمیر کئے ہوئے تھے ۔یہاں پر بھی پولس کا سخت بندوبست رکھاگیاتھا۔